ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے طریقے اور ذہنی صحت سے متعلق آگاہی

Description

کووڈ نائنٹین کی وبا کا ذکر جسمانی صحت کے حوالے سے بہت عام ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کووڈ نائنٹین کی حالیہ وبا سے پیدا ہونے والے حالات کا لوگوں کی ذہنی صحت پر بھی ایک گہرا اثر ہے۔ اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں ذہنی صحت ہماری خیر و عافیت کے لئے بہت اہم ہے۔ پھر ذہنی اور جسمانی صحت کا آپس میں گہرا تعلق بھی ہے کیونکہ ذہنی پریشانی کئی جسمانی بیماریوں میں بگاڑپیدا کرسکتی ہے ۔ تو ناظرین آج کے پروگرام میں ہم کووڈ نائنٹین کی وبا کے حوالے سے ذہنی صحت کے مسائل کا جائزہ لیں گے ۔