جواب آپ بھی دیں" - حصہ سوم"

Description

#AhmadisAreMuslims "جواب آپ بھی دیں" حصہ سوم ٣١ مئی بروز اتوار پاکستانی وقت کے مطابق رات ١٠ بجے اور جی. ایم. ٹی کے مطابق شام پانچ بجے براہِ راست دیکھئیے ہر دور میں جماعتِ احمدیہ کے عقائد کو سیاسی و مذہبی فوائد اٹھانے کے لیے بری طرح مسخ کر کے عوام کے سامنے پیش کیا جاتا رہا ہے۔ مذہب کے ٹھیکیدار اور نام نہاد علماء ایک مرتبہ پھر دروغ گوئی اور فریب کا سہارا لے کر جماعت احمدیہ کے خلاف مُہم جُو ہیں۔ ہم ہمیشہ سےاپنے عقائد پر اٹھنے والے ہر سوال کا جواب بہت نیک نیتی اور خندہ پیشانی سے دیتے چلے آئے ہیں تاکہ کوئی ابہام باقی نہ رہے- ایک الزام بانئ جماعت احمدیہ پر جہاد کو کلیتہً باطل قرار دینے کا بھی ہے. حقیقت کیا ہے اور مخالفینِ احمدیت اسے کیسے پیش کرتے ہیں، یہ جاننے کے لیے ہم کچھ تفصیلات اور سوالات پیش کریں گے تاکہ عوام سچ اور جھوٹ میں خود فیصلہ کر سکیں- آخر کبھی تو، 'جواب آپ بھی دیں'۔ اصل حقائق اور مخالفینِ احمدیت کے لئے کچھ نئے سوالات پر مبنی ایک پروگرام ۔